ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹر اسمبلی کے اسپکیر کا انتخاب: مخلوط حکومت کو دوسرے امتحان کا سامنا

مہاراشٹر اسمبلی کے اسپکیر کا انتخاب: مخلوط حکومت کو دوسرے امتحان کا سامنا

Sun, 01 Dec 2019 12:54:19    S.O. News Service

ممبئی،یکم دسمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) مہاراشٹر اسمبلی میں اب ادھوو حکومت کو فلور ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد دوسرے امتحان کا سامنا ہے۔ دراصل، اتوار کے روز اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب ہونا ہے جس کے لئے دونوں فریقوں نے پوری تیاری کر لی ہے۔ کانگریس، این سی پی اور شیو سینا کے اتحاد (مہا وکاس اگھاڑی) کی طرف سے کانگریس کے رہنما نانا پٹولے کو اپنا امیدوار بنایا ہےجبکہ کشن کٹھورے حزب اختلاف یعنی کہ بی جے پی کی طرف سے امیدار ہیں۔

واضح رہے کہ ادھارھو ٹھاکرے نے مہاراشٹرا اسمبلی میں ہنگامہ اور شور و غل کے درمیان ہفتے کے روز اپنے پہلے امتحان میں کامیابی حاصل کی تھی۔ مہاراشٹرا کی 288 ارکان پر مشتمل اسمبلی میں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) نے اکثریت ثابت کر دی تھی۔

شیوسینا-این سی پی اور کانگریس کے مہا وکاس اگھاڑی کو اکثریت کے لئے 145 ووٹوں کی ضرورت تھی لیکن ان کے حق میں 169 ووٹ ڈالے گئے۔ دریں اثنا، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 105 ممبران اسمبلی سے واک آؤٹ کر کے چلے گئے، جبکہ چار ارکان اسمبلی غیر جانبدار رہے اور انہوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہونا ہے اور اس کے بعد گورنر شام 4 بجے ایوان سے خطاب کریں گے۔ شیوسینا کانگریس اور این سی پی کو یقین ہے کہ وہ اس امتحان کو بھی بہترین اسکور سے پاس کریں گے۔ اسپیکر کے انتخاب کے علاوہ اب ادھو حکومت کی کابینہ میں توسیع پر بھی لوگوں کی توجہ مرکوز ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں ادھو حکومت کی کابینہ میں توسیع ہوگی، جس میں 14 وزرا حلف اٹھا سکتے ہیں۔


Share: